Sunday, March 8, 2015

وقاریونس بڑے ہیں اگر کچھ کہہ بھی دیں تو جواب نہیں دوں گا، سرفراز احمد

جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں خاصا دباؤ محسوس کر رہا تھا لیکن کپتان مصباح الحق اور ہیڈکوچ وقاریونس نے حوصلہ دیا، سرفراز احمد۔ فوٹو:فائل
آکلینڈ: قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ٹیم جیت رہی ہے اس لئے منفی باتیں نہ ہوں تو اچھا ہے جب کہ ہیڈکوچ وقار یونس بڑے ہیں اگر کچھ کہہ بھی دیں تو جواب نہیں دوں گا۔  
اپنے ایک انٹرویو میں سرفراز احمد نے ہیڈکوچ وقار یونس اور کپتان مصباح الحق سے جھگڑے کی خبروں پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کپتان مصباح الحق یا ہیڈکوچ سے کوئی جھگڑا نہیں ہوا، کوچز ہوں یا کپتان یا کوئی کھلاڑی سب پاکستان کی نمائندگی کے لیے یہاں آئے ہیں اور کسی سے بھی لڑائی جھگڑے کا سوچ بھی نہیں سکتا اس لئے میگاایونٹ کے دوران اس طرح کی منفی خبروں کے بجائے ضرورت اس بات کی ہے کہ ٹیم کی جتنی بھی ممکن ہوسکے حوصلہ افزائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں خاصا دباؤ محسوس کر رہا تھا لیکن کپتان مصباح الحق اور ہیڈکوچ وقار یونس نے میچ سے قبل حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ اپنا نیچرل گیم کھیلنا اور کریز پر پہنچنے کے بعد اندازہ لگالیا تھا کہ ڈیل اسٹین کو آگے بڑھ کر کھیلنے سے ہی بولر پر دباؤ ڈالا جاسکتا ہے۔
وکٹ کیپر بلے باز کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا کے خلاف آسٹریلین وکٹ کیپر ایڈم گلکرسٹ کا 6 کیچز کا ریکارڈ برابرکرنے پر خوشی ہے جب کہ میچ کے دوران اس بات سے لاعلم تھا اور میچ کے اختتام پرکسی نے بتایا کہ میں نے ایڈم گلکرسٹ کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نصف سنچری سے قبل رن آؤٹ ہونے پر وکٹ کیپر بیٹسمین کا کہنا تھا کہ رن آؤٹ ہونے پر افسوس ہے اور اندازہ نہیں تھا کہ فیلڈر اتنی پھرتی سے گیند پکڑ کر وکٹ کیپر تک پہنچا دے 

0 comments:

Post a Comment