Sunday, March 8, 2015

زمبابوین کپتان نے آئرلینڈ سے شکست کو امپائرنگ ناانصافی کا نتیجہ قرار دیدیا

جون مونی کا پائوں باؤنڈری سے ٹکراتا ہوا صاف دکھائی دے رہا تھا، اس کے باوجود فیلڈر کی بات پر یقین کیا گیا، ٹیلر. فوٹو: فائل
ہوبارٹ: زمبابوین کپتان برینڈن ٹیلر نے آئرلینڈ کے ہاتھوں ٹیم کی شکست کو امپائرنگ ناانصافی کا نتیجہ قرار دیا ہے۔
انھوں نے سین ولیمز کے بائونڈری پر جون مونی کے ہاتھوں متنازع کیچ پر شدید احتجاج کیا، ٹیلر نے کہا کہ ری پلیز میں کیچ تھامنے کی کوشش کے دوران جون مونی کا پائوں باؤنڈری سے ٹکراتا ہوا صاف دکھائی دے رہا تھا، اس کے باوجود فیلڈر کی بات پر یقین کیا گیا۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں آئر لینڈ نے زمبابوے کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 رنز سے شکست دی تھی۔

0 comments:

Post a Comment