Sunday, March 8, 2015

بنگلہ دیش کے چار کھلاڑی آؤٹ، محمود اللہ کی نصف سنچری

آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں کرکٹ ورلڈ کپ کے پول اے کے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

بنگلہ دیش کی طرف سے محمود اللہ اور مشفیق الرحیم کریز پر موجود ہیں۔ بنگلہ دیش نے کچھ دیر قبل 30 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے تھے۔
محمود اللہ نے 69 گیندوں میں تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے نصف سنچری مکمل کی ہے۔
بنگلہ دیش کو پہلے اوور کی چوتھی گیند پر نقصان اٹھانا پڑا جب قیس دو رنز بنا کر اینڈرسن کا نشانہ بنے۔

بنگلہ دیش کو تیسرے اوور میں ایک اور نقصان اٹھانا پڑا جب اینڈرسن نے اپنی دوسری وکٹ لی۔ تمیم اقبال دو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
94 کے مجموعی سکور پر سرکار جو بہت عمدہ بیٹنگ کر رہے تھے 52 گیندوں میں 40 رنز بنا کر جارڈن کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔
معین علی نے چوتھی وکٹ اس وقت لی جب انھوں نے شکیب الحسن کو دو رنز پر آؤٹ کر دیا۔
انگلینڈ کو بنگلہ دیش اور اس کے افغانستان دونوں کو شکست دینی لازمی ہے تاکہ کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر سکے۔
دوسری جانب بنگلہ دیش کو کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے صرف ایک جیت درکار ہے۔ تاہم بنگلہ دیش کا دوسرا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف ہے اس لیے بنگلہ دیش کے لیے یہ میچ جیتنا ضروری ہے۔
لیکن اگر انگلینڈ بنگلہ دیش اور افغانستان کو شکست دے بھی دیتا ہے اور اگر بنگلہ دیش نیوزیلینڈ کو شکست دے دیتا ہے تو انگلینڈ کوالیفائی نہیں کر پائے گا۔
بنگلہ دیش نے چار میچ کھیلے ہیں جن میں سے وہ دو جیتا، ایک ہارا اور ایک میچ بارش کے باعث نہ ہو سکا۔
دوسری جانب انگلینڈ نے بھی چار میچ کھیلے ہیں جن میں سے صرف ایک میں اس کو کامیابی ملی ہے۔

0 comments:

Post a Comment