قاہرہ: مصر میں قائم مسلم دنیا کی سب سے بڑی درس گاہ جامعۃ الازہر نے داعش کے ہاتھوں عراق، شام اور لیبیا میں صدیوں پرانے آثار قدیمہ کو مسمار کرنے کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئےاس عمل کو حرام قرار دیا ہے۔
عرب ویب سائٹ کے مطابق جامعۃ الازہر کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدیوں پرانے عجائبات اور تاریخی نوادرات کو بت پرستی سے تشبیہ دے کر مسمار کر دینا جرم ہے اور اس کا اسلام میں کوئی جواز موجود نہیں ہے۔ جامعۃ الازہر نے عراق، شام اور لیبیا سمیت دیگر عرب ملکوں میں موجود آثارقدیمہ کے دفاع کا مطالبہ کرتے ہوئے ’’داعش‘‘ کی سرکوبی کے لئے پوری طاقت استعمال کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ داعش نے رواں ماہ شمالی عراق کے شہر موصل اور نمرود میں آثار قدیمہ کو بت قرار دے کر مسمار کردیا تھا۔
0 comments:
Post a Comment