لاول بھٹو زرداری سندھ میں طرز حکمرانی اور پارٹی قیادت سے اختلافات کے باعث گزشتہ 4 ماہ سے لندن میں مقیم ہیں، فوٹو : فائل
کراچی: چیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مارچ کے آخر میں پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مارچ کے آخری ہفتے میں وطن واپس آنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری 28 مارچ کو کراچی پہنچیں گے جس کے بعد ان کا ایک روزہ دورہ لاہور بھی متوقع ہے جب کہ 3 اپریل کو اپنے نانا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی تقریب میں شرکت کے لئے لاڑکانہ جائیں گے جہاں وہ کارکنان سے خطاب بھی کریں گے۔
واضح رہے کہ اطلاعات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کے پیپلزپارٹی کے امور اور سندھ میں طرز حکمرانی پر پارٹی قیادت سے اختلافات تھے جس کے باعث وہ گزشتہ 4 ماہ سے لندن میں مقیم ہیں۔
0 comments:
Post a Comment